Saturday July 19, 2025

اگر صرف اس ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تو شریف برادران کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے،،مشہور شخصیت نے کس کانام لے لیا؟؟؟چونکا دینے والی خبر

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں متاثر کن کارکردگی دکھانے کے بعد چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت قائد عوام شہید بھٹو بے نظیر کے عوامی فلسفے پر یقین رکھنے والی جماعت ہے

اسلئے پاکستان کے نوجوانوں ‘تمام شہریوں اور محنت کشوں ‘کسانوں ہاریوں اور طالب علموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم میں حصہ لیں عوامی جدوجہد اور عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے بھٹو ازم اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کی صدرات بھی خطرے میں ہے ، صدر زرداری کی سیاسی حکمت عملی نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے،ن لیگی چیرمین سینٹ منتخب کروانے کی تمام حسرتیں ”شریف برادران ”کے دل میں ہی رہ جائینگی انشا ء اﷲ آئندہ چیرمین بھی ہمارا ہوگا 2018ء کا الیکشن ن لیگ کیلئے ”بھاری ”ثابت ہوگا کامیابی تو دورکی بات ہے شریف فیملی اپنی سزائوں سے بچ نہیں سکے گی نیب ریفرنسز میں شریف فیملی کا مستقبل کیا ہوگا ؟آنے والے دنوں میں سیاسی بھونچال آنے والا ہے ایک ”احد چیمہ ”کی گرفتاری پر ”چھوٹے میاں ”اتنے پریشان کیوں ہیںاگر فواد حسن فواد ”قانون کی گرفت میںآگئے تو شریف برادران کے طوطے اڑ جائیں گے ؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کی تنظیم کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداران اور پارٹی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔