Tuesday January 21, 2025

بلاول بھٹوکا حکومت کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں،والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل سپیشلسٹ، دل اور کمر درد کے علاج کے ماہرین سمیت ڈاکٹروں نے تجویز کیا ہے کہ انھیں ہسپتال منتقل کر

کے ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔خیال رہےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں قتلکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولیات نہ دے کر مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔بلاول بھٹو نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری جماعت کو دباؤمیں ڈالا جارہا ہیں،جیل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ صدرزرداری کو یہ بیماریاں ہیں ، ان کو ہسپتال لے جانا ہوگا، لیکن جیل انتظامیہ اور حکومت انکار کررہی ہے۔شہید ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ آج صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس پرعدالت میں جائیں گے، اگر زرداری کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔حکومت عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں کررہی ۔عمران خان جمہوریت پر حملے کررہا ہے، اپوزیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔صدر زرداری کوبغیر کسی جرم جیل میں ڈال دیا ہے، وہ کمپرومائز کریں گے، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر حملے کرنے دیں گے، یہ عمران کی بھول ہے، عمران سمجھتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے ایوب خان، یحیٰ خان، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف سے ٹکرائے ہی نہیں بلکہ اقتدار سے بھی بھگایا، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔

FOLLOW US