Tuesday January 21, 2025

بھارت کا 5 اگست کا اقدام پاکستان کیلئے نائن الیون قرار

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ بھارت کا5 اگست کا اقدام پاکستان کیلئے نائن الیون ہے، وزیراعظم کا کشمیر پر مئوقف اور طریقہ کاردونوں درست ہیں، اس موقع پرضیاء الحق والا کام کسی اورطریقے سے کریں، ضیاء الحق نے جنگ روک دی تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا، جبکہ یہ عمران خان کی نہیں میڈیا ہم سب کی جنگ ہے۔اب ان کو احساس ہوگیا کہ میڈیا بھی کوئی چیز ہوتا ہے۔ ورنہ فواد چودھری کہتا تھا کہ میڈیا کیا ہوتاہے؟ اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرو، ان کو ڈرا کے رکھو۔ یہ توشکر ہے بات وزیراعظم تک

پہنچ گئی اور انہوں نے وزیراطلاعات تبدیل کردیا، ورنہ آج ہم توفواد چودھری کا فون تک نہ سنتے کیونکہ وہ کہتا تھا اخبار وں اور میڈیا کے اشتہار بند کرو، ان کو رگڑو ، ڈراؤ۔وزیراعظم کا ایک پوائنٹ یہ ہے کہ قوم کشمیریوں کی بھرپور مدد کرے ، وزیراعظم کے خطاب کا دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ کشمیر ایشو پر ایٹمی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔میڈیا عمران خان کی حمایت کی ہے توکوئی احسان نہیں کیا۔ اپوزیشن میں فضل الرحمان کے علاوہ باقی تمام لیڈر تسلیم کررہے کہ اس کا حل مذاکرات ہیں۔ حکومت کوشش کررہی ہے لیکن سست روی سے کررہی ہے، کیوں کہ اب تک تمام ممالک میں ہمارے سفیر چلے جانے چاہیے تھے، جنگوں میں سستی کوتاہی نہیں چلتی۔ہارون الرشید نے کہا کہ اس موقع پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بحث شروع کردی گئی ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پہلے کی جاتی یا آئندہ وقت میں کی جاتی تو ٹھیک تھی۔ لیکن اس موقع پر اسرائیل کو تسلیم کرنا ایسے ہی جیسے علی گیلانی کو فون کرکے کہاجائے کہ تم اور اہل کشمیروالے جہنم میں جائیں۔ یہ اسرائیل پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے، جو اینکریا سیاستدان ہمیں یہ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں ان کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بڑے طویل وقت کے بعد موقع ملا ہے کہ ہم اس کو قوم بنائیں۔ اس موقع پر ضیاء الحق والا کام کریں، ضیاء الحق نے جنگ روک دی تھی۔

FOLLOW US