Tuesday January 21, 2025

کشمیر کی آزادی کا وقت آگیا، 3 دن بعد کیا ہونے والا ہے؟ وزیراعظم نے ایکشن کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعے کو12 بجے پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے باہرنکلے، اسکول ہو، کالج ہو، دفتر ہو، جو جہاں بھی ہو وہ کشمیریوں کیلئے باہرنکلے گا، دنیا ہمارا ساتھ دے یا نہ دے، ہم کشمیریوں کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں، قوم کو پیغام ہے،27 ستمبر کو نیویارک کے اجلاس تک ہر ہفتے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے ایک ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا ایشو عالمی مسئلہ بن گیا،

انٹرنیشنل میڈیا میں بھی مسئلہ اٹھ گیا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو مودی کے عزائم سے بھی پہلے ہی آگاہ کردیا ہے، ہماری فوج بھی تیار ہے، ہماری فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔ مودی کیلئے اب آزاد کشمیر میں کوئی بھی آپریشن کرنا ناممکن ہوگا۔ لیکن ہم فیصلہ کرلیں،کہ اس ایشو پر ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ میں پوری دنیا میں بتاؤں گا کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے،یہ عام حکومت نے نہیں ہے، یہ خوفناک نظریے پر چل رہی ہے، میں نیویارک میں جنرل اسمبلی کی تقریر میں بھی کشمیر ایشو اٹھاؤں گا۔وقت ثابت کرے گا کہ کشمیر آزاد ہوگا۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔آج اگر مسلم دنیا ساتھ نہیں ہے ، توکل کوساری ساتھ کھڑی ہوگی۔ میں کشمیر مسئلے کو پوری دنیامیں اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ کہ 80لاکھ کشمیریوں کے ساتھ کیسے ظلم ہورہا ہے۔جب بھی کشمیر میں کرفیواٹھے گا تووہاں کیا ہوگا۔خطاب کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ ہو، لیکن پاکستانی عوام کھڑی ہے۔ ہم ساری قوم ہر ہفتے کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیلئے باہر نکال کرے گی۔ہم ہر ہفتے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا کریں گے۔ اس جمعے کو 12بجے سے لیکر ساڑھے بارہ بجے تک باہر نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جب تک 27 ستمبر کو نیویارک کا اجلاس نہیں ہوجاتا،ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ وقت ثابت کرے گا کہ ہندوستان کی حکومت نے تکبر میں آکر غلط کام کیا۔ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لوگوں کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ حق نہیں دیا گیا۔اب کشمیریوں پر جوظلم ہورہا ہے، اس میں سب سے زیازہ ذمہ داری اقوا م متحدہ کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے؟ میں اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان ان کو دیکھ رہے ہیں کہ انصاف کریں گے یا نہیں۔ اگر مسئلہ جنگ کی طرف چلا گیا تو یاد رکھیں نیوکلیئر ہتھیارہیں۔ نیوکلیئر جنگ کوئی بھی نہیں جیتے گا، پوری دنیا میں اثرات جائیں گے۔ دنیا ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے ہم کشمیریوں کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔

FOLLOW US