لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں چودھری محمد سرور کے کامیاب ہونے پرمسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کردیاہے۔سوموار کو سپیکر پنجاب اسمبلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مراد راس نے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ وہ مسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوںنے ووٹ دے کر چودھری سرور کو کامیاب کروایا۔ اس کے جواب میں حکومتی رکن صوبائی اسمبلی غیاث الدین نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے اپنے قائد ین کی ہدایات پر من و عن عمل
کیا ہے ۔اس پر مراد راس نے دوبارہ کہا کہ اگر یہ درست نہیں ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی کو 26ووٹ کیسے پڑ گئے۔ ان کے تو صرف 8ممبر زتھے۔ ہمارے31ووٹ تھے ہمیں 44کیسے پڑ گئے۔