Tuesday January 21, 2025

مودی کے دورہ فرانس پر ”انڈیادہشتگرد“ کے نعرے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے دلچسپ ٹوئیٹ کے ساتھ ویڈیو شیئر کر دی

لاہور: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ فرانس کے موقع پر ”انڈیا دہشتگرد“کے نعرے لگ گئے، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگ یونیسکو ہیڈکوارٹرپیرس کے باہر جمع ہوگئے، شرکاء نے جی سیون سمٹ کے دوران بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی، شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پراپنے ذاتی ٹویٹ میں کہا کہ جب کوئی (مودی ) فرانس کے دورے پرتھا۔ انہوں نے نام لیے بغیر بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سینکڑوں نے لوگوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور ”انڈیا دہشتگرد“کے نعرے لگائے۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1165670265872900096

واضح رہے فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری، پاکستانی اور یورپ سے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔

مظاہرین ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ لوگوں نے انڈیا دہشتگرد کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے بھارتی آرمی، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی تھی۔ واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس میں جی سیون سمٹ میں شرکت کیلئے دورے پر گئے تھے۔

FOLLOW US