Tuesday January 21, 2025

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی

لاہور (نیوزڈیسک پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء جلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور ساتھ ہی کارڈ کے اجراء کے لئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ ان کاکہناتھاکہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی،سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے، سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،یہ وہ کام ہیں جو 70سال میں کسی حکومت نے نہیں کیا۔

FOLLOW US