Tuesday January 21, 2025

مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ

ہٹیاں بالا(نمائندہ خصوصی)سینٹرل یونین آف جر نلسٹ آزاد کشمیر کی کال پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینکڑوں صحافیوں کا دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ پولیس کی بھاری نفری اور انتظامیہ نے صحافیوں کو چناری کے مقام پر لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے تقریبا دس کلو میٹر پھیچے رکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیاصحافیوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچنے کے لیے مزاحمت جاری رہی صحافیوں اور پولیس کی کھینچا
تانی کے دوران سرینگر مظفرآباد روڈ چناری کے مقام پر کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک رہی اور صحافیوں نے شاہراہ سرینگر پر دھرنا دیے رکھا سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں پاکستان سے آنے والے صحافیوں نے اپنا خون نکال کر سفید کپڑوں پر کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرہ تحریر کیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آزاد کشمیر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھارت کی جانب سے دفعہ370اور35Aکے خاتمہ کے بعد کرفیو لگانے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا مواصلاتی رابطہ منقطع کرنے ، میڈیا پر پابندیوں،کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کرنے کے خلاف سینٹرل یونین آف جر نلسٹ آزاد کشمیر کے صدر ظفیر بابا ،پی ،ایف ،یو جے کے صدر افضل بٹ ، رانا عظیم ، سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے صدر طارق نقاش،شہزاد راٹھور ،انور رضا، امجد چوہدری ،طاہر احمد عباسی،سردار ذوالفقار علی ،عبد الحکیم کشمیری،جاوید تبسم چوہدری،بشیر عثمانی، ابرار حیدر، عارف عرفی، راجہ شوکت،ذوالفقار بٹ،طاہر فاروقی ،جاوید چوہدری ،امتیاز اعوان ،آصف رضا میر،خواجہ کاشف میر،خالد گردیزی حیات اللہ اعوان ،وقاص چوہدری اور دیگر کی قیادت میں مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کی طرف مارچ کیا حفاظتی نقط نظر کے تحت صحافیوں کی بڑی ریلی کو پولیس نے چناری کے مقام پر روک لیا اس دوران صحافی لائن آف کنٹرول کی جانب بڑھنے کی کئی گھنٹے تک کوشش کرتے رہے لیکن پولیس نے انھیں آگے جانے سے روک دیااس دوران پولیس اور صحافیوں کے دوران کھینچا تانی بھی ہوتی رہی چناری پہنچنے پر صحافیوں کا پیپلز پارٹی ضلع ہٹیاں بالا کے صدر راجہ پرویز اقبال،سابق صدر بار ایسو سی ایشن خورشید اعوان ایڈووکیٹ، طاہر نقوی ،روشن مغل ،عبدالوحید کیانی ،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر،عارف کشمیری ،عمر کاظمی، ارشد رشید اعوان ،زاہد جاوید عباسی،زاہد اعوان ،اسرار ہمدانی ،ظاہر ہمدانی ،انصار نقوی ،عبدالوحید چوہدری ،مبارک اعوان ،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن شفیق کاظمی ،راجہ بشارت،مرتضی کاظمی،امجد اعوان ،غزالہ اشرف سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے استقبال کیا اس سے قبل ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا کے مقام پر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صحافیوں نے تاریکی استقبال کیا اس دوران مکمل شٹر ڈا?ن کر کے تاجر برادری نے اظہار یکجہتی کیا صحافیوں کے احتجاج کے

دوران ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین ،ایس پی ارشد نقوی،ایس ڈی ،ایم عثمان صارم ،ایس ،ایچ ،او چناری سمیت پولیس اور انتظامیہ کے سینئر آفیسران سمیت سینکڑوں پولیس اہلکار امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے موقعہ پر موجود رہے بعدازاں صحافیوں کی ریلی ڈگری کالج گرا?نڈ چناری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کو عوام کی مرضی،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے بھارت پر دبا? ڈالے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام بیس روز سے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ چکے ہیںبین الاقوامی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہیں۔

FOLLOW US