Monday May 6, 2024

جیت کے بعد نیا چئیرمین سینیٹ لانے کی بھی مضبوط پوزیشن مسلم لیگ (ن) نے کتنے آزاد سینیٹرز کو ساتھ ملا لیا۔۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پلان بناتے ہی رہ گئ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سینیٹ الیکشن کے بعد اب تمام سیاسی جماعتوں میں چئیرمین سینیٹ کے تقرر کےلئے کھینچا تانی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کےکئے دوسری سیاسی جماعتوں اور آزاد سینیٹر ز سے رابطے کی سر توڑ کوششیں کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے قیوم سومر و مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےلئے پہنچ گئے ۔ اسی طر ح پیپلزپارٹی تحریک انصاف سےبھی میاں

رضا ربانی کو نیا چئیرمین سینیٹ لانے کےلئے رابطہ کرے گی ۔ تاہم اس بارے میں سب سے اہم پیشرفت مسلم لیگ (ن) نے دکھائی ہے جس نے فاٹا کے دو آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کر لی ہے ۔ اور یہ اب مسلم لیگ (ن) کو اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کےلئے 17نشستوں کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US