Sunday May 5, 2024

وطن کی مٹی مجھے ایڑھیا ں رگڑنے دے مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا پاک فوج نے جنگی ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل چلا دیے۔۔پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے حالیہ مہینوں میں علاقائی کشیدگی اور بین الاقوامی سطح پر دبائوکی صورتحال کے بعد اپنی دفاعی استعداد کار کو ناقابل تسخیز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔خاص طور پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے دشمن ملک کی جانب سے کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت اور پیش قدمی سے نبرد آزما ہونے کے لئے اپنے جنگی

ہتھیاروں میں غیر معمولی اور بڑے پیمانے پر دشمن کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کے حامل آرمز کا اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ پاک فضائیہ اور پاک نیوی کی جانب سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل جے ایف تھنڈر 17 ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیے گئے، سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے وال میزائل سی 802 پی این ایس سیف نے فائر کیا جبکہ ہوا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل C۔802AK جے ایف تھنڈر 17 نے فائر کیا۔ اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

FOLLOW US