Thursday September 11, 2025

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 سے50 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان

اسلام آباد : معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گریڈ 17،18اور 20کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45سے 50ہزار روپے اضافے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی سے متعلق خدشات سے واقف ہیں،ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے جلد ہی اس پر کام مکمل کر لیا جائیگا،پاکستان کی معاشی صورت حال ہمیں ورثے میں ملی ہے،تھوڑا وقت لگے گا ، ویژن کلیئر ہے جلد تبدیلی نظر آئیگی۔ جمعرات کو معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا پمز میں منعقدہ تقریب یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی پالیسی کیلئے ایک ذمہ دار حکومت کو فیصلے کر نا ہوہوتے ہیں یہاں چند اعلانات کرنے آیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی صورت حال اس وقت اچھی نہیں ہے یہ ہمیں ورثے میں ملی ہے