Thursday September 11, 2025

’’ اس کام کے بغیر تحریک انصاف حکومت میں نہیں آسکتی تھی۔۔۔۔‘‘ بالاخر فردوس عاشق اعوان نے اعتراف کر لیا

سلام آباد (نیوز ڈیسک ) مشیر اطلاعات فردوس عاشق نے اعتراف کیاہے کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 52فیصد نوجوان آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، بدقسمتی سے اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کیا جارہا ہے ، اسلام

کا اصل چہرہ امن اور سلامتی کاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے صرف قتل وغارت گردی دیکھی ہے ، کشمیریوں کو کرفیوزدہ علاقے میں انتہا پسندی کی سوچ نے جکڑ رکھاہے ، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی اچھا یا برا معاشرتی عمل چھپ نہیں سکتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان4 روزہ دورے پر23 ستمبر کو نیویارک جائیں گے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نجی طیارے سے نیویارک جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکا پہنچیں گے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔