Tuesday January 21, 2025

نعرہ تکبیر اللہ اکبر ۔۔! پاک فوج نے بھارتی فوج کے افسر سمیت 6فوجی جہنم واصل کردیے، 2 بنکر بھی تباہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین افراد جا ں بحق ہو گئے جس کے جواب میں پاک فوج کے بھر پورجواب سے ایک افسر سمیت 6بھارتی فوجی جوان ہلاک ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بتا یا کہ لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا

اشتعال فائرنگ سے 7سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا ۔پاک فوج کے جواب سے ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 6جوان ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہوئے ۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا کرفیو جاری ہے لیکن پھر بھی کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے اور اپنی آزادی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے علاقے سورہ کو کشمیری نوجوانوں نے پہرے داری نظام بنا کر بھارتی فوج کیلئے نو گو ایریا بنادیا۔غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کشمیری نوجوان دن رات سری نگر کے علاقے سورہ کی پہرے داری کررہے ہیں جس کے باعث قابض بھارتی فوج 16 دن گزرنے کے بعد بھی اس علاقے میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ نوجوان کشمیریوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بھارتی فوج کا داخلہ روک رکھا ہے جبکہ نوجوانوں نے پہرے داری کا نظام بنالیا، جہاں نوجوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔سڑکوں پر اینٹیں، درختوں کی شاخیں اور لوہے

کی چادریں لگا کر سڑکیں بلاک کردی گئیں، بھارتی فوج گھسنے کی کوشش کرے تو مساجد کے لاو¿ڈ اسپیکر سے اعلانات کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی آواز نہیں، ہم اپنے غصے کی آگ میں جل رہے ہیں، دنیا ہمیں نہیں سنے گی تو ہم کیا کریں گے؟ کیا بندوقیں اٹھالیں؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سورہ کے دو درجن مکینوں سے گفتگو کی جس میں سب نے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ظالم کہا۔ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے جیسے ہم لائن آف کنٹرول کی پہرے داری کر رہے ہیں، ہر روز بھارتی سورہ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر روز ہم انہیں بھگادیتے ہیں۔

FOLLOW US