Tuesday January 21, 2025

مودی اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں حملہ کر سکتا ہے، محرم الحرام کا مہینہ بہت خطرناک ہوگا، پاکستان کو خبردار کر دیا گیا

لاہور : مودی اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں حملہ کر سکتا ہے، محرم الحرام کا مہینہ بہت خطرناک ہوگا، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت آبی دہشت گردی کے ذریعے بھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ہنگامی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کو بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مودی، امت شاہ اور اجیت دوول پاکستان پر حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ پاکستان میں محرم الحرام کا وقت بہت حساس ہوتا ہے، اس ماہ میں اہل تشیع افراد لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلتے ہیں اور یہی موقع ہے جب دہشت گردوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا کر پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ زید حامد مزید کہتے ہیں کہ بھارت نے آبی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ہنگامی صورتحال پیدا کرنے کی چال بھی چلی ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ مودی کی جانب سے کشمیر پر اس تازہ ترین حملے کے بعد ”غزوہ ہند“ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اب یہ جنگ رکنے والی نہیں ہے۔ اس کی شدت میں کمی یا بیشی آسکتی ہے، مگر اب جس جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اس کا انجام فتح کشمیر اور پھر فتح دہلی پر ہوگا۔

FOLLOW US