Tuesday January 21, 2025

پاک بھارت کشیدگی کے دوران کرکٹرز کی بڑھتی قربتیں، جانتے ہیں شاہد آفریدی فائونڈیشن نے یوراج سنگھ کو کتنے ہزار ڈالرزعطیہ دینے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر زور پکڑ گئی ہے اور باہمی سفارتی تعلقات میں کمی کا قوی امکان ہے۔ایسے میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے کینیڈا میں بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے اور دونوں ہی انسانیت کی خاطر ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے جہاں شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ کے کام کی ناصرف تعریف کی بلکہ ان کی فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں

لکھا ”یووراج سنگھ تم نے بھارت کیلئے کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ”یو وی کین‘ کے ذریعے انسانیت کیلئے کام کرتا دیکھ کر اور بھی خوشی ہو رہی ہے۔یووراج بھائی میں تمہارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میں آپ کے پراجیکٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ ساتھ رہیں گے“۔شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر یووراج سنگھ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ہزار ڈالر عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا اور فوری طور پر اپنے نام والی ایک شرٹ بھی پیش کی اور کہا کہ اگر اسے کوئی نیلامی میں لینا چاہتا ہے تو میں اپنے دستخط کرنے کو بھی تیار ہوں۔

FOLLOW US