Sunday May 19, 2024

اب کوئی بجلی چوری کرکے دکھائے۔۔۔ حکومت نے حیران کن ٹیکنالوجی والے میٹر متعارف کروادیے،، کون سی چیز ختم ہوتے ہی بجلی بند ہو جائے گی؟؟؟ میٹر کے پیسے کو ن دے گا؟ بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کنڈی لگانے اور دیگر غیر قانونی طریقوں سے بجلی چوری کرنے جیسے اقدامات پر قابو پانے کےلئے حکومت نے ایک نیا حربہ آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہےسم کارڈ والا بجلی کا میٹر متعارف کرا نے کی جانب عملی پیشرفت کی گئی ہے ،جلد تنصیب کا مرحلہ شروع کیا جائے گا ۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت گھروں میں سم کارڈ والا جدید میٹر نصب کیا جائے گا۔بیلنس ختم ہوجانے پر بجلی از خود منقطع ہوجائے گی اور دوبارہ کارڈ ڈالنے پراس کی بحالی ہو سکے

گی۔بتایا گیا ہے کہ میٹرکی قیمت صحارفین سے وصول کی جائے گی اور نہ لگوانے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے ۔حکومت بجلی چوری جیسے جرائم روکنے کےلئے کوششیں تو کر رہی ہے تاہم ایک میٹر ریڈر سے لے کر وزیر تک کرپشن کا حصہ پہنچنے کا سلسلہ روکنے کےلئے کیا کیا جارہاہے۔اسی کی کوئی خبر نہیں

FOLLOW US