Sunday May 19, 2024

سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان کی کس سیاسی جماعت کا وجود ہی ختم ہو گیا؟؟؟؟ کیایہ جماعت آئندہ الیکشن لڑے گی؟؟حیران کن دعویٰ

کراچی۔لاہور ،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری کی قیادت میں وفدکی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات،دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے سیاسی امورپر تبادلہ خیالات کے ساتھ ساتھ آئندہ ملاقاتیں جاری رکھنے اور دیگرسیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے پر

اتفاق کیا،دونوںرہنماؤں کا کہناتھاکہ ن لیگ کا عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے، احتساب کا دائرہ وسیع ہوناچاہئے،عدلیہ اور نیب کی فعالیت سے جمہوریت کو نہیں لٹیرے سیاستدانوں کو خطرہ ہے،قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے،ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو،آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم اپنے کردار سے انجام کو پہنچی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی اس کیساتھ یہی کچھ ہوناہے،سینٹ الیکشن میں مویشی منڈیاں لگنا اور بولی لگنا عوام جمہوریت نہیں عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنا ہے ،کراچی میں قیام امن کیلئے قانون نافدکرنے والے اداروں بالخصوص پاک فوج اور رینجرزکاکردارمثالی ہے،شیخ رشیداحمدکا کہناتھاکہ ن لیگ شریف خاندان سے حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک اور جمہوریت بھی نہیں،شریف برادران کی سیاست کا واحد مقصد دولت سازی ہے،سیاست کو چوروں اور ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔کراچی میں قیام امن کیلئے قانون نافدکرنے والے اداروں بالخصوص پاک فوج اور رینجرزکاکردارمثالی ہے،شیخ رشیداحمدکا کہناتھاکہ ن لیگ شریف خاندان سے حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک اور جمہوریت بھی نہیں،شریف برادران کی سیاست کا واحد مقصد دولت سازی ہے،سیاست کو چوروں اور ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

FOLLOW US