Sunday May 19, 2024

اپنے آپ کو ملک کی بڑی پارٹی سمجھتے ہو؟؟ چلو پھر مجھے یہ کام کرکے دکھا دو۔۔۔بلاول کا نواز لیگ کو اوپن چیلنج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سندھ اسمبلی میں اپنی جماعت کی واضح کامیابی کے بعد سیاسی مخالفین کو للکارنا شروع کر دیا ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان نے تخت لاہور کی لڑائی میں ہی 5 سال ضائع کردیئے، خیبر پختونخوا میں بھی کوئی کام نہیں ہوا،

عمران خان کو مشورہ ہے وہ اے ٹی ایم کی بجائے نظریاتی کارکنان کو اہمیت دیں اور آگے بڑھائیں ،سینیٹ انتخابات کے بعد ایم کیوایم بھی ختم ہوگئی جبکہ متحدہ اپنی کمزوریوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالے،مسلم لیگ (ن)کا سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ ان کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا، چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی سے ہو گا اور پیپلزپارٹی ہی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بنے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام بے روزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور یہ کام صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے، ہماری جماعت عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے، سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی کی بدولت آج پیپلزپارٹی سندھ کی واحد بڑی جماعت ہے، سینیٹ انتخابات میں ہماری جماعت کی جانب سے عزت دار لوگوں کو سامنے لایا گیا اور سینیٹ الیکشن میں توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کیے، عام انتخابات میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعوی غلط ہے، ان کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 11 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ن لیگ خود کو سب سے بڑی جماعت سمجھتی ہے تو اپنا چیئرمین سینیٹ لا کر دکھائے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپوزیشن سے مل کر چیئرمین سینیٹ بنائیں جس کے لئے تمام جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم (ن)لیگ سے کوئی رابطہ نہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور عمران خان نے عوام کی خدمت کے بجائے تخت لاہور کی لڑائی میں ہی 5 سال ضائع کردیئے، لوگوں کو پتا ہے خیبر پختونخوا میں بھی کوئی کام نہیں ہوا، ن لیگ نے بھی کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی کی گرفت کراچی میں بھی بہت کمزور ہے، عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ وہ نظریاتی کارکنان کو اہمیت دیں اور آگے بڑھائیں اے ٹی ایمز کو امیدوار نہ بنائیں

FOLLOW US