Sunday May 19, 2024

کراچی کے قریب ریلوے لائن پر سے ایک ٹرین گزری تو ایک پٹڑی ٹوٹ گئی،، کچھ ہی دیر اسی لائن پر پاکستان ایکسپریس نمودار ہوئی؟؟؟ اس کے بعد کیا ہوا؟؟دل دہلا دینے والی رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرینوں کے حادثات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ۔ بوگیاں ٹریک سے اترنے سے قیمتی انسانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہوتا ہے وہیں کہ آس پاس کی املاک کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے، ایسا ہی ایک خوفناک حادثہ کراچی کے قریب پیش آتے آتے رہ گیا ملیر کالا بورڈ کے قریب ایک ٹرین گزرنے سے ریل کی پٹری ک

ئی فٹ تک ٹوٹ گئی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لال کپڑا دکھا کر پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بال بال بچا لیا۔ریلوے حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیکنیکل ٹیمیں روانہ کردی گئیں اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔پاکستان ایکسپریس کو کم رفتار سے گزار دیا گیا ہے تاہم عوامی ایکسپریس اندرون ملک سے پہنچی ہے تو اسے روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق24 کلومیٹر پر ریل کی پٹری سے کراچی آنے والی ایک ٹرین گزری تو پٹری کا کچھ حصہ اکھڑ گیا۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ٹوٹی ہوئی پٹری دیکھ لی، اس دوران اندرون ملک سے پاکستان ایکسپریس کینٹ اسٹیشن کی طرف آ رہی تھی، لوگ ریل کی پٹری پر ٹرین کی طرف دوڑے کچھ نے لال کپڑا لہرا کر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا،جس پر ٹرین ڈرائیور نے مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین روک لی۔ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کینٹ اسٹیشن کی طرف آ رہی تھی، لوگ ریل کی پٹری پر ٹرین کی طرف دوڑے کچھ نے لال کپڑا لہرا کر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا،جس پر ٹرین ڈرائیور نے مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین روک لی۔ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

FOLLOW US