Sunday May 19, 2024

رائو انوار کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا گیا ۔۔۔ بلی کو تھیلے سے باہر نکالنے کا پرانا حربہ ،، کیاہونے والاہے ؟؟دھماکے دار خبر

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔ اب عدالتی حکم پر سابق پولیس آفیسر کے خلاف ایک بار پھر سخت اقدام اٹھا لیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے بینک اکائونٹ منجمد کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے دو بینک اکائونٹ سامنے آئے ہیں جن کو منجمد کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق زائو انوار کے دونوں بینک

اکائونٹس سرکاری بینک میں ہیں جس میں ایک سیلری اکائونٹ تھا ور دوسرا ذاتی اکائونٹ ہے تاہم دونوں بینک اکائونٹس میں کوئی بڑی رقم موجود نہیں ہے۔خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تاحال مفرور ہیں اور عدالتی تحفظ کی ضمانت کے باوجود وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

FOLLOW US