Sunday May 19, 2024

اگر نواز شریف کو سزا سنا دی گئی تو مسلم لیگ (ن) پر الیکشن میں اس کا کیا اثر پڑے گا؟؟؟؟؟ سینئر قانون دان کا اہم انکشاف

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی سیاستدان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) ہر گز نہیں چاہے گی کہ الیکشن کے موقع پر میاں نوازشریف کو عدالت سے سزا سنا دی جائے ،سابق وزیر قانون ایس ایم ظفرنے کہا ہے کہ عدالتیں فیصلے دلیل پر دیتی ہیں صوابدید پر نہیں، نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے میں دلیل کمزور دکھائی دیتی ہے،کوئی بھی ایسا قانون جو ایک شخص کو فائدہ دینے کیلئے بنایا جائے اسے ختم کیا جا سکتا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ اگر انتخابات سے قبل نواز شریف کو نیب عدالت سے سزا ہوئی تو یہ مسلم لیگ(ن) کے لئے بڑا دھچکا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں دلیل سے فیصلے دیتی ہیں صوابدید پر نہیں۔ نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے میں دلیل کمزور دکھائی دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ملنا الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کےلئے بہت بڑا سیٹ بیک ہو سکتا ہے ۔

FOLLOW US