Monday January 20, 2025

پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن اسمبلی نوید عامر حادثے میں زخمی

فیصل آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے قریب سمندری انٹرچنیج سے گزرتے ہوئے عامر جیوا کی گاڑی مزدے سے ٹکرا گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نوید عامر کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں اور وہ الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پیپلز پارٹی کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کا تعلق ملتان سے ہے، حادثے میں ایم این اے کا ڈرائیور اور پارٹی ورکر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

FOLLOW US