Sunday May 19, 2024

آپ نے تو 11سیٹیں جیتیں ہیں اور ہماری ایک سیٹ جیتنے پر بھی آپ۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے چودھری سرور نے اپنی سابقہ جماعت مسلم لیگ (ن ) کو کیا کہہ ڈالا؟؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹ میں فاتح امیدوار اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے الزامات عائد کیے جانے پر انتہائی سخت رد عمل دے ڈالا۔تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے (ن) لیگ کو سیاسی مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس لیے (ن) لیگ اپنے پوسٹ مارٹم کی

باتیں کر رہی ہے، ہم 2018میں (ن) لیگ کے شیر کو بھی گرائیں گے اور اس کا بھی پوسٹ مارٹم بھی کر یں گے،ہمیں ضمیر اور جمہوری سوچ رکھنے والے اراکین نے ووٹ دیا ہارسٹیڈ نگ اور کسی قسم کی کر پشن کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا،آنیوالے انتخابات میں تحر یک (ن) لیگ کو سر پرائز دیںگی اور پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت بنائیں گے،چیئر مین اورڈپٹی چیئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے پارٹی کور کمیٹی فیصلہ کر یں گی پوری پارٹی اس فیصلے کی پابندہوگئی ۔ وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘صدر سنٹر ل پنجاب علیم خان ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘سبطین خان ‘مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں میری کامیابی تحر یک انصاف ‘جمہوریت اور حق سچ کی فتح ہے (ن) لیگ والے اپنے اراکین سے ووٹ لینے کیلئے حلف لینے کیساتھ ساتھ ان پر دبائو سمیت دیگر آپشنز استعمال کرتی رہی ہے مگر وہ اپنے تمام عزائم کے باوجود شکست سے دوچار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں11نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے مگر میری کامیابی کے بعد (ن) لیگ کی صفوں میں ماتم بچھی ہوئی ہے اور وہ اپنی پارٹی کے پوسٹ مارٹم کی باتیں کر رہے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم مرجانیوالوں کا ہوتا ہے اس لیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ سیاسی طور پر مردہ ہو چکی ہے اور2018کے عام انتخابات میں انکو عبر تناک شکست سے دو چار کر کے انکی کر پشن اورلوٹ مار کی سیاست کو دفن بھی کر دیں گے ۔

FOLLOW US