Sunday May 19, 2024

سینیٹ کے بعد اب چئیرمین سینیٹ کی جنگ ،، کن دو جماعتوں کے مابین پنجہ آزمائی، کون سی جماعت بلوچستان جا پہنچی؟؟ دھماکے دار خبر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن تو جیسے تیسے اپنے انجام کو پہنچ ہی گیا۔ تمام جماعتوں نے ” حتی المقدور ” نشستیں بھی جیت لیں ۔ تاہم اب معاملہ رہ جاتا ہے سب سے اہم سیٹ یعنی چئیرمین سینیٹ کے چنائوکا۔ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے سیاسی جماعتوں نے رابطے تیز کردئیے سینیٹ انتخابات میں 15 نشستیں

حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن گئی جس کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 33 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ کی مجموعی نشستیں 20 ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا جس کے لئے دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق بلوچستان سے7 اور فاٹا سے 8 منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سیاسی ماحول میں بے چینی پیدا کرسکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور قیوم سومرو پر مشتمل 2 رکنی وفد جوڑ توڑ کے لیے کوئٹہ پہنچ گیا جہاں انہوں نے نومنتخب آزاد سینیٹرز اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے ملاقات کی تیاریاں شروع کردیں اور اس سلسلے میں جہانگیر ترین نے انوارالحق کاکٹر سے رابطہ کیا اور آٰزاد امیدواروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جنگ بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔

FOLLOW US