Sunday May 19, 2024

تحریک انصاف پر ہمیشہ تنقید کرنے والی ایمان مزاری کا سینیٹ الیکشن کے بعد ایک اور بیان جاری، جیتنے والے پی ٹی آئی رہنما کو کیا کہہ ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اپنی والدہ ہی کی سیاسی جماعت کوتنقید کانشانہ بنانے کےلئے مشہور ہیں۔ تاہم اس بار سینیٹ الیکشن کے نتائج پر ایمان کا ایک مختلف ہی بیان سامنے آیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ایمان مزاری نے خیبر پختونخوا کے

سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے فیصل جاوید کو مبارکباد دے ڈالی ہے اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے
فیصل جاوید آپ کو مبارک ہو، ایک ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی کو میری شدید تنقید کا سامنا ہے میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ سینیٹ میں قیمتی اثاثہ ہوں گے، آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، اپنی موجودگی کو یادگار بنادو‘

 

FOLLOW US