Friday February 14, 2025

الیکشن 2018۔۔۔ کپتان نے سخت تیاری کےلئے کمر کس لی،،پورا مارچ کا مہینہ کیا کرنے والے ہیں؟؟؟ مسلم لیگ (ن) کو چوکنا کر دینے والی رپورٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن نے الیکشن 2018کے سلسلے میں اپنا ایک مصروف شیڈول بناتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں منظم اور فعال انداز میں میدان میں اترنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے رواں ماہ سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں

پہلا جلسہ ننکانہ صاحب میں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ملک میں سینیٹ الیکشن کے بعد عام انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیزنے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے رواں ماہ سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عمران خان 9مارچ کوننکانہ ،11مارچ کوفیصل آباد،13 مارچ کوگجرات جبکہ 14 مارچ کوجہلم اورچکوال میں سیاسی میدان لگائیں گے۔پی ٹی آئی 15مارچ کوملتان میں سیاسی میدان لگائیگی جبکہ اسی ماہ کی 16کو گوجرانوالہ اور 17کو لاہور میں عمران خان خواتین کنونشن سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان 19 اور20 مارچ کوکراچی کا دورہ کریں گے جبکہ رواں ماہ کے آخر میں ایک بار پھر29اور30 مارچ کولاہورکا رخ کریں گے