Monday February 24, 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس معجزہ ہے، پاکستان اور کشمیریوں نے بڑی فتح حاصل کرلی !

لاہور(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سلامتی کونسل کے اجلاس کومعجزہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان اور کشمیریوں کی فتح ہے، دنیا ہوش کے ناخن لے، پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کی یہ فتح ہے کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں پہنچا ہے۔آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہوش کے ناخن لے اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔ دوسری جانب کشمیر پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

شروع ہوگیا ہے۔آج کا اجلاس قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا۔ بھارت کی تمام تر مخالفت کی کوششوں کے باوجود اجلاس بلایا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان کے خط کی روشنی میں چین کی درخواست پر تمام ممبران نے اجلاس بلانے کی حمایت کی۔اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ اور محکمہ سیاسی امور بریفنگ دیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی صوابدید ہے کہ وہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔صورتحال خراب ہوئی تواوپن بحث بھی ہوسکتی ہے۔اس وقت سلامتی کونسل کی میزپرکوئی قرارداد نہیں ہے۔اس اجلاس کو کوئی ممبر ویٹو نہیں کرسکتا۔کونسل فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ پاکستان یا بھارت میں سے کسی کو اجلاس میں بلایا نہیں جائے گا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت ، مودی سرکار کے کشمیریوں پر ظلم وستم کی جانب توجہ دلائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، اس کا نوٹس لیں، سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا سلامتی کونسل کا اہم ترین رکن ہے، اس لیے امریکا کشمیریوں کی قرارداد پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے ، اور کشمیریوں کوان کا حق دلایا جائے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔