لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 12میں سے 11نشستوں پر سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ۔ جبکہ ایک سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں آگئی۔ مسلم لیگ (ن) میں چودھری سرور کی کامیابی کے اپنے ہی لوگوں کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری پی ٹی
آئی کے امیدوارکی جیت پر جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری پی ٹی آئی کے امیدوارکی جیت پر جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوارکی جیت کا بہت دکھ ہوا اس لئے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ چمک کا نتیجہ ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خریدا نہیں جا سکتا۔ چوہدری سرور کو ووٹ دینے کامیاب کرانے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ چوہدری سرورکے 31 ووٹ تھے جو بڑھکر41 ہوگئے، اسی طرح پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 8 ووٹ تھے جو بڑھ کر26 ہوگئے یہ لمحہ فکریہ ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جس دن ہمارے سینیٹر حلف اٹھائیں گے وزیر اعظم نوازشریف زندہ بادکے نعرے لگائیں گے۔ لمحہ فکریہ ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جس دن ہمارے سینیٹر حلف اٹھائیں گے وزیر اعظم نوازشریف زندہ بادکے نعرے لگائیں گے۔