Monday February 24, 2025

پاکستان میں ہنگامی طور پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

لاہور (نیوزڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوبھجوائے گئے، وائرلیس پیغام میں

آئی جی پنجاب نے ہدایت کہ تمام فیلڈ افسران اپنے اپنے اضلاع میں حساس اور اہم مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس مقامات اور دینی عبادت گاہوں کے گردو نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزیدتیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈولفن اور پیرو سمیت تمام پٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار الرٹ ہو کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور بین الاضلاعی اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے۔