Thursday February 13, 2025

2014میں جب عمران خان حکومت کے خلاف دھرنا دے رہے تھے تو پرویز خٹک نوازشریف کے ساتھ بیٹھ کر کیا ڈیل کرتے رہے؟؟ سینئر صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے مسلم لیگ (ن) سے ڈیل کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہو، پیپلزپارٹی یو یا مسلم لیگ (ن) تینوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی سیاست کرتی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ جہاں مفادات ہوں وہاں یہ تینوں جماعتیں ایک دوسرے سے ڈیل کر لیتی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ پرویز خٹک بہت گہری سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے آدمی ہیں ۔دوسروں کی طرح خالی جذباتی باتیں کرنا ان کی عادت نہیں ہے ۔ 2014میں جہاں ایک طرف پاکستان تحریک انصاف حکومت کے

خلاف ڈی چوک میں دھرنا دے رہی تھی دوسری جانب پرویز خٹک میاں نوازشریف کے ساتھ بیٹھ کر ڈیل کررہے تھے ۔ اور وہ ڈیل سینیٹ الیکشن کےلئے ہی تھی جس کے تحت پرویز خٹک نے نوازشریف کو دو سیٹیں نکال کر دیں۔ جہاں پی ٹی آئی کو ضرورت پڑی مسلم لیگ (ن) نے ووٹ ڈالے۔ او ر جہاں (ن) کی ضرورت تھی وہاں پی ٹی آئی نے ووٹ پورے کرکے دیے۔