Tuesday January 21, 2025

سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں پاکستان بھر میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟سرکاری اعداد وشمار جاری

اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 13 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے،سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر ایک سو ترانوے افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک سو ترانوے افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ جانی

نقصان ہوا۔ 59 افراد جاں بحق، جبکہ 145 زخمی ہوئے، 203 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 189 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے علاوہ ازیں تین بجلی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نو سو تیرہ ٹینٹس، کمبل اور دو اعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔ترجمان کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع

FOLLOW US