Monday January 20, 2025

اپنوں کی غداری یا دشمن کی سازش؟ یومِ آزادی منانے کے لیے بنائی گئی شرٹس پہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں

لاہور : پاکستان کا 72واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا۔ پورے ملک میں یومِ آزادی اور یکجہتی کشمیر کی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی گئیں لیکن یہاں کسی اپنے نے غداری کر دی یا شاید کسی دشمن کی سازش کام کر گئی کہ یومِ آزادی منانے کے لیے بنائی گئی شرٹس پہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں تھا۔

یومِ آزادی منانے کے لیے خصوصی شرٹس بنوائی گئیں جو ملک بھر میں لوگوںا نے پہنیں بچوں نے خاص طور پہ جوش و خروش سے یہ شرٹس لیں لیکن ان شرٹس میں بنائے گئے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کا نقشہ موجود ہی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں پہ شب خون مارا ہے اور آج ہم کشمیر کے لیے لڑنے مرنے کی قسمیں کھا رہے تھے لیکن اسی یکجہتی کے لیے ہونے والی تقریبات میں پہنی جانے والی شرٹس پہ موجود پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں تھا۔

FOLLOW US