Monday January 20, 2025

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا وزیر اعظم عمران خان سے مظفرآباد میں ملاقات سے انکار

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان سے مظفرآباد میں ملاقات سے انکار کر دیا ۔ ایک بیان میں لطیف اکبر نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیر آئے اور پیچھے سے راتوں رات عمران خان نے فریال تالپور کو گرفتار کرادیا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے بلاول بھٹو کی پیٹھ پر وار ناقابل برداشت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کی قیادت بطور احتجاج عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کشمیر کے مسئلے کے حساس ہونے کے بعد کیوں ملکی اتحاد میں دراڑیں ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان وضاحت کریں کہ کیوں وزیرخارجہ نے آزادی پسندوں کو احمقوں کی جنت میں رہنے والا قرار دیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اگر کشمیریوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک پاشی بھی نہ کریں۔

FOLLOW US