Tuesday January 21, 2025

بیٹے کی میت گھر پہنچنے پر بوڑھے باپ نے جنازے کوروک کر ایسا کام کردیا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا

لاہور: بیٹے کی میت گھر پہنچنے پر ضعیف باپ نے جنازے کو رکوا کر سلوٹ کیا۔ پھر بیٹے کو کندھا دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان ملک کی سرحدوں پر ملک کی اور اپنے ملک کی قوم کی خاطر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔اس وطن کی خاطر اب تک کئی شہید اپنی جان کا نظرانہ پیش کو چکے ہیں۔

اور ان شہیدوں میں بڑی تعداد جوانوں کی ہے۔جو اپنے ملک کی خاطر جان دیتے ہوئے کچھ بھی نہیں سوچتے۔پاکستان میں امن قائم کرنا ہی ان جوانوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ان شہید جوانوں کی میت جب گھر پہنچتی ہے تو ان کے اہل خانہ کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔اور وہ اپنے بیٹے کی ملک کے لیے دی گئی قربانی اور اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہید جوان کے والد کی ہمت اور حوصلہ دیکھ کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پاک فوج کے جوان کی میت گھر پہنچتی ہے تو اس جوان کے والد تابوت کو رکوا دیتے ہیں۔اور پھر اس تابوت میں لپٹے اپنے بیٹے کی میت کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔اور پھر اس تابوت کوایک بوسہ دیتے ہیں۔ جس کے بعد وہاں موجود باقی لوگ شہید جوان کے والد کی ہمت کو سراہتے ہوئے نعرہ تکبیربلند کرتے ہیں۔شہید جوان کی میت آرمی کا دستہ لا رہا ہوتا ہے۔اور میت پر پھول کی پتیاں بھی نچاور کی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور افسر نے جام شہادت بھی نوش کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے کلی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سو سے زائد قتل کی واردتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا ۔ دہشتگرد سلمان بادینی لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ تھا اور ہزارہ برادری اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھا۔ سلمان بادینی کے ساتھ دو مزید خودکش بمبار بھی اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں جہنم واصل ہوئے۔آئی ایس ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

FOLLOW US