Tuesday January 21, 2025

”میرا اپنے باپ سے تعلق خراب تھا “شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اپنے والد سے تعلقات خراب تھے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن غربت میں گزاری اور بہت محنت کی ،میرے اپنے والد سے تعلقات خراب تھے لیکن میں اپنی ماں کے بہت قریب تھا ،وہ بہت نیک خاتون تھیں ۔شیخ رشید نے بتا یا کہ میں باپ سے پیسے نہیں مانگتا تھا اور لال حویلی کے باہر کتابیں بیچا کر تا تھا اس لیے آج کچھ لوگ مجھ سے جلتے ہیں کہ یہ لال حویلی کے باہر کتابیں بیچنے والا لال حویلی کا مالک بن گیا ۔

FOLLOW US