Tuesday November 26, 2024

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اوربھارت ملے ہوئے ہیں، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا دعویٰ

لاہور : دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہاہے کہ اسرائیل اورامریکہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر بھارت اتنا بڑا اقدام کرسکتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اور بھارت ملے ہوئے تھے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کومورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ، یہ ستر سالہ پرانا مسئلہ ہے ، اس پر ہماری مسلسل اور لگاتار ناکامی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر میں نے اعتراض کیا تھا کہ آپ کیسے سمجھتے ہیں کہ مودی کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا ؟ مودی نے توووٹ ہی لوگوں سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے لئے تھے ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ اندازہ بھی ٹھیک نہیں ہے کہ امریکہ سے آکر یہ کہا جائے کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر آگئے ، اسرائیل اورامریکہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر بھارت اتنا بڑا اقدام نہیںکرسکتا ، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اور بھارت ملے ہوئے تھے ۔

FOLLOW US