Tuesday January 21, 2025

پاکستان کشمیروں کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، مودی سرکار کو خبر دار کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے، مقبوضہ وادی میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی حالیہ لہر پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارت کے فاشٹ اقدامات

کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ زرتاج گل نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تعینات آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے 14 ملین کشمیریوں پر کرفیو لگا رکھا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت میں تبدیلی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فاشٹ مودی کے غیر انسانی اقدامات کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

FOLLOW US