Sunday July 20, 2025

سینیٹ الیکشن کے دوران کون سے چھ ارکان اسمبلی نے اپنی جماعت کی بجائے کسی اور ہی پارٹی کو ووٹ دے ڈالا؟؟حیران کن تفصیلات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن 2018کامیابی کے ساتھ اپنے نتیجہ خیز اختتام کو پہنچ گیا ۔ اب اس الیکشن کے حوالے سے کچھ حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گئے ۔ کس نے کس کو ووٹ ڈاللا۔ کون عین وقت پر اپنی انتخابی وفاداری بدل گیا۔ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کے 6 ارکان نے وفاداریاں تبدیل کرلیں،4 خواتین، ایک اقلیتی رکن اور اندرون سندھ کے ایک ایم پی نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے اپنے تمام ارکان کو سندھ اسمبلی کے ایک کمرے میں جمع کیا تھا اور

انہیں ایک ساتھ جاکر ووٹ کاسٹ کرنے کیہدایت کی گئی تھی۔ ایم کیوایم پاکستان کے 6 ارکان نے پارٹی کی ہدایات سے نہ صرف انحراف کیا بلکہ اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں۔ ایم کیوایم کے 6 ارکان میں 4 خواتین، ایک اقلیتی رکن اور اندرون سندھ کے ایک ایم پی نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جب کہ یہ ارکان اسمبلی آنے کے باوجود پارٹی سے بھی رابطے میں نہیں تھے۔