Tuesday January 21, 2025

شہباز شریف کا قومی اسمبلی کے فلور پر ایک اور جھوٹ بے نقاب

اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایوان زیریں کے فلور پر ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ۔شہباز شریف نے مریم نواز کا تین بجے کے بعد نیب میں پیش ہونے کی درخواست کا بیان دیا تھا لیکن مریم نواز کی درخواست میں کوئی ٹائم اور دن کا ذکر نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قومی اسمبلی کے فلور پر غلط بیانی بے نقاب ہوگئی انہوں نے مریم نواز کی گرفتاری پر جذبات میں آکر بیان حقائق کے منافی دے دیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نیب کو درخواست کی ہے کہ انہوں نے والد کو کوٹ لکھپت جیل ملنے جانا ہے

تین بجے کے بعد نیب میں پیش ہونگی لیکن نیب کو لکھے گئے خط میں مریم نواز نے کہا کہ مجھ سے جو نیب نے سوالات پوچھے ہیں ان کا ریکارڈ تو میرے پاس نہیں ہے لیکن اگر مزید سوالات پوچھنے ہیں تو مجھے وقت دیاجائے جبکہ مریم نواز نے تین بجے کے بعد نیب میں پیش ہونے کا ذکر ہی نہیں کیا

FOLLOW US