اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوںمیں مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان اسمبلی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ان میں سے ملتان اور خانیوال سے بھی دو ارکان اسمبلی کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہیں۔ ملتان کے حلقہ این اے 153سے ایم این اے قاسم نون جبکہ خانیوال کے حلقہ این اے 156سے رکن قومی اسمبلی رضا حیات حراج کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو میں شامل ہو گئے ہیں تاہم ان دونوں نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ا
ور انھیں بے بنیاد قراردے دیا ہے ۔ان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں اور دعووں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ۔ ہمیں میاں نوازشریف کی قیاد ت پر بھرپور اعتماد ہے ۔