کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 2018کا جنرل الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ایک زمانہ تھا جب پورا ملک کراچی کی وجہ سے چلتا تھا۔ لوگ چھٹیاں منانے یہاں آتے تھے۔ پھر ایک طرف کراچی کے امن کو پارہ پارہ کر دیا گیا وہیں پر معاشی لحاظ سے بھی کراچی کو نظر انداز کر کے اس سے زیادتی کی گئی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دوبارہ اس مقام پر لانا چاہتا ہوں کہ بیرونی ممالک سے لوگ یہاں روزگار کی تلاش میں آئیں۔ انھوںنے
کہا کہ لیڈروں کا کام نفرتیں نہیں بلکہ محبتیں بانٹنا ہے۔ سیاسی بنیاد وں پر تقسیم کیے جانے اور اختلافات سے سب سے زیادہ نقصان کراچی کے عوا م کو ہوا ہے۔