Sunday July 20, 2025

نواز لیگ کو جھٹکا ،مزید وزرا اور ارکا ن اسمبلی کپتان کی جماعت میں شامل ، بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حالیہ سلسلے کے بعد ایک اور اہم پی ٹی آئی رہنما نے مزید لیگی رہنمائوں کے کپتان کے ساتھ کھڑا ہو جانے کا عندیہ دے ڈالا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد وزراء سمیت مزید اراکین قومی و صوبائی اسمبلی

تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے،سینٹرل پنجاب سے4سے 5ایم این اے اور درجنوں اراکین پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں جو نواز لیگ سے علیحدگی اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نا اہل لیگ جا رہی ہے ان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیںاور دیواریں گر رہی ہیں جس کے بعد ملک بھر بالخصوص پنجاب کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا اور عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع ہو جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور حکومت میں گزشتہ5برسوں کی لوٹ مار ، غبن اور سامنے آنے والے سکینڈل کسی سے پوشیدہ نہیں اور تھوڑی سی عزت نفس اور ملک و قوم کی تڑپ رکھنے والا شخص اس جماعت کے ساتھ مزید نہیں چل سکے گا ،عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر نابیناؤں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں والے حکمرانوں کی مسلسل بے حسی افسوسناک ہے جو معذور افراد کو قانون میں دیے گئے کوٹے کے مطابق نوکریاں دینے کو تیار نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مسلم لیگ (ن ) کے پانچ ارکان اسمبلی اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔