Wednesday May 21, 2025

وہ کامران ٹیسوری جن کو سینیٹ ٹکٹ دیے جانے کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان دو ٹکڑوں میں بٹ گئی تھی ان کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا؟؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ ماہ ایک سینیٹ الیکشن کے ایک ٹکٹ کے معاملے پر ٹوٹ پھوٹ کر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی جب پارٹی کے کنوینئر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا اعلا ن کر دیا تھا۔ اس معاملے پر بات اس قدر بڑھ گئی کہ قیادت تک کا جھگڑا شروع ہو گیا ۔ اور فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی دونوںنے پارٹی کی قیادت سنبھالنےکا الگ الگ دعویٰ کر دیا ۔ مخالف گروہ حیران تھا کہ کامران ٹیسوری کو کس بنیاد پر سینیٹ ٹکٹ سے نوازاجا رہا ہے جبکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنما ٹکٹ کے زیادہ حقدار تھے۔خیر سینیٹ الیکشن سے صرف ایک رات پہلے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے مشترکہ پریس کانفرنس

کی اور معاملات طے پاگئے۔ اور کامران ٹیسوری کو بھی سینیٹ الیکشن کا امیدوار برقرار رکھا گیا۔الیکشن کے روز ایم کیو ایم کے امیدوار فروغ نسیم تو اپنی سیٹ جیت گئے لیکن تنازعے اور دھڑے بندی کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری کو سینیٹ الیکشن میں شکست ہوگئی۔۔جبکہ ایم کیو ایم کے 6ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو اعتماد میں لئے بغیر سندھ اسمبلی کےعقبی راستے سے داخل ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔