Thursday February 13, 2025

کس سیاسی جماعت نے سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد سندھ اسمبلی میں ناچ ناچ کر جشن منانا شروع کر دیا؟؟مخالف جماعت والوں کا منہ دیکھنے لائق ہو گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آپس کے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ پیپلزپارٹی نے اٹھایا اور سندھ میں سینیٹ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔سندھ میں سینیٹ انتخابات میں واضح کامیابی پرپیپلزپارٹی کے ورکرز نے سندھ اسمبلی میں جیت کا جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ، اس موقع پرجیالوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اورجیتنے والے امیدواروں پرگل پاشی کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم کی طرف سے لوگوں کو خوفزدہ کیاجائے گا تو لوگ منحرف ہوں گے،ایم کیو ایم کی دو خواتین کل سی ایم ہاؤس کھانے پر آئی تھیں،سینیٹ انتخابات میں ہارس

ٹریڈنگ نہیں ہوئی،الزامات پہلے سے لگائے گئے تاکہ معاملات خراب ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے سے بھی پیپلز پارٹی نے نشست جیتی ہیں،بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں تھا،ایم کیو ایم بہادرآباد جیت گئی ہے،ایم کیو ایم کو اپنے لوگوں نے ووٹ نہیں دیے دوسروں پرالزام تراشی کی بجائے ایم کیو ایم کواپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔