Tuesday January 21, 2025

’’فواد چوہدری کو تو عادت ہے منہ مارنے کی۔۔۔!‘‘وزیر ریلوے کے سنگین الزامات، معاملہ وزیراعظم تک جاپہنچا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کو دوسری وزارت میں منہ مارنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فواد چودھری کی اس عادت کے بارے میں وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کل سے بند کر دی ہے، تھر ایکسپریس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تھر ایکسپریس آج رات 12 بجے تک بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور سے زیرو پوائنٹ تک صرف ایک ٹرین چلے گی۔ چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، ٹرین حادثے ایم ایل ون سے ختم ہوں گے، ایم ایل

ون کے تحت 1800 کلو میٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے والا غدار کہلائے گا، عید کے بعد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا، ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑائی گئی ہیں ۔ بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرار داد کو بھی مذاق بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق زبردست بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، مودی نے اپنا کام کرلیا اب کشمیری اپنا فیصلہ سنائیں گے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام کے پیش نظر گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارت جانے والے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت کو اس کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے۔انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کو عید پر دیگر ٹرینوں کے لیے استمال کیا جائے گا۔

FOLLOW US