Tuesday January 21, 2025

بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، جلد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان

لاہور (نیوزڈیسک) بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، جلد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد پاک فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے چکے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں آنے والے دنوں میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق

معروف اور سینئر صحافی صابر شاکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے جوہوری ہتھیاروں کے معاملات سمیت قومی سلامتی کے دیگر امور کو بھی دیکھتی ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ دنوں قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد پاک فوج کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر چکے ہیں۔ پاکستان بھارت کی قسم بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ حکومت اس وقت بھرپور انداز میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے کام کر رہی ہے۔ دوست ممالک اور عالمی برادری سے سفارتی روابطے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید کئی فیصلے کیے جا سکتے ہیں، اور کئی بڑے فیصلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔ حکومت اس مرتبہ کشمیر کے تنازعے پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار کشمیر اور خطے کا امن مکمل طور پر برباد کرنے کے درپے ہے۔ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر

کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کیلئے بھارت کے آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد بھارت نے کشمیر پر اپنے زبردستی کے قبضے کو تقویت دی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کر دی ہے۔ جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوج کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، اور بھاری ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔

FOLLOW US