سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ پی پی 30کوٹ مومن کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن پر پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 137پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی۔ اور حلقے میں ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار 919 ہے ۔ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یاسر ظفر اور پاکستان تحریک انصاف
کے امیدوار رائو ساجد محمود کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے ۔ 19پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے ۔ جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرا ر رکھنے کےلئے سکیورٹی کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ میں مرد ووٹرز 98 ہزار145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے ۔یہ سیٹ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چودھری طاہرسندھو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔پولنگ کا وقت شام پانچ بجے تک ختم ہو گیا تھا ۔ پولیس اور رینجرز پولنگ ایریا میں گشت کرتے رہے ۔ جبکہ ووٹروں کی بڑی تعداد نے پولنگ سٹیشن پر جا کر حق رائے دہی استعمال کیا ۔پولنگ صبح ٓآٹھ بجے ہی شروع ہو گئی تھی ۔ چاوال گائوں کے علاوہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن ہی رہی۔ الیکشن کمیشن کا عملہ ووٹوں کی گنتی کر رہا ہے ۔ اس وقت تک 89پولنگ سٹیشنز کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ جن کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یاسر ظفر27507 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رائو ساجد محمود نے 10576 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔