Sunday July 20, 2025

جس وقت پورے ملک میں سینیٹ الیکشن ہو رہا تھا ،بلوچستان اسمبلی میں اس وقت کیا ہو رہا تھا؟؟ جان کر آپ کی ہنسی ہی چھوٹ جائے گی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کےروز انتخابی گہما گہمی کی بجائے صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت یکسر مختلف رہی ۔ اور ارکان نے پولنگ بھی ایک رسمی کارروائی سمجھ کر ہی کی۔ سینیٹ انتخابات کے موقع پر بلوچستان اسمبلی میں پہلا ووٹ سوا دو گھنٹے بعد سردار اسلم بزنجو نے کاسٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 9شروع ہوا جس کے بعد 11بجکر 11منٹ پر نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا ۔نیشنل پارٹی کے 8ارکان اسمبلی نے بیک وقت ووٹ ڈالے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سینیٹ انتخابات کے موقع پر نیشنل پارٹی

کے 8ارکان اسمبلی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ووٹ ڈالنے بلوچستان اسمبلی آئے اور انہوں نے ایک ساتھ پولنگ اسٹیشن میں اپنے ووٹ ڈالے جبکہ نیشنل پارٹی کے 3منحرف اراکین میر مجیب الرحمان محمد حسنی ،فتح محمد بلیدی ،میر خالد لانگو نے الگ الگ ووٹ ڈالے ۔