Sunday July 20, 2025

قومی خزانے میں صرف کتنے ارب ڈالر باقی رہ گئے؟؟؟ اسحاق ڈار کی کون سی یقین دہانی سفید جھوٹ نکلی؟؟ ہولناک انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے بیرونی اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چشم کشا اعداد و شماع بیان کر ڈالے ہیں۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر تحریک ا نصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرکزی بنک کے پاس 12.3 ارب ڈالرز بچے ہیں۔ان پیسوں سے محض اڑھائی ماہ تک درآمدات منگوانا ممکن ہے۔ظلم تو یہ ہے کہ حکومت 6 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز مالیت کے کم مدتی قرضے بھی لے چکی ہے۔یوں مرکزی بنک کے پاس محض 6 ارب ڈالرزہی بچتے ہیں۔مرکزی بنک کی جیب میں موجود ان 6 ارب

ڈالرز سے صرف ایک ماہ کی خریداری ہی ممکن ہے۔حکومت میں آتے ہی 480 ارب روپیہ اسحاق ڈار نے گردشی قرضوں کی مد میں نجی کمپنیوں کو ادا کئے۔اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا کہ گردشی قرضے ھمیشہ کے لئے ختم کر دئے گئے۔آج صورتحال یہ ہے کہ گردشی قرضے 500 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں۔یعنی “جتھوں دی کھوتی اتھے نہیں آن کھلوتی” بلکہ اس سے بھی اگے نکل گئے ہیں۔