Thursday February 13, 2025

اس طرح کے ڈمی آدمی کو لا کر بٹھا دیا ،،اس کو قوم کی خدمت کہتے ہیں؟؟ خواجہ سعد رفیق کا صبر کا پیمانہ پھر لبریز ہو گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی وزیر نے ایک بار پھر اداروں کی جانب سے حکومت کو دیوار سے لگائے جانے کا الزام عائد کر دیاہے ۔ اور مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنائے جانے کا بھی شکورہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل محاذ آرائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،باہمی کشمکش پاکستان کو پیچھے لے جا رہی ہے ،ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو سب کھائی میں جا گریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو گھیرنے اور ہمارے مہربان ہمیں گھیرنے میں لگے ہیں اور باہمی کشمکش پاکستان کو پیچھے لے جا رہی ہے ، اگر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو سب کھائی میں جا گریں گے۔انہوں نے کہا کہ شفاف جمہوریت کی منزل

سیاسی عمل پر ناروا پابندیوں اور ریموٹ کنٹرول کے استعمال سے نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قوت توڑنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان جیسے حساس صوبے پر ڈمی وزیر اعلیٰ مسلط کرنا ملک کی کونسی خدمت ہے ؟،مسلم لیگی امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔